انٹربینک میں ڈالر تیسرے روز مزید سستا

Sep 01, 2022 | 10:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستانی روپے کی قدر بحال ہونے لگی، امریکی کرنسی مسلسل گراوٹ کا شکار، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 50پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 217 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہی ہے، 3 روز میں ڈالر 4 روپے 67 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کا مقدمہ:عمران خان کی عدالت میں غیرحاضری،12بجے طلب کرلیا

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بعد سیلاب متاثرین کے لیے اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں اور ممالک کی ذرمبادلہ میں مالی امداد آنے سے ڈالر کی تنزلی جاری ہے۔

ماہرین کے مطابق آئل امپورٹ بل میں نمایاں کمی سے معیشت کو سہارا ملے گا، مثبت توقعات کی وجہ سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے طلبگاروں میں کمی ہورہی ہے جو روپیہ کے استحکام کا باعث ہے۔

مزیدخبریں