انصاف ملنے کی خوشی میں بزرگ زندگی کی بازی ہار گیا

 میرے حق میں فیصلہ ہو گیا؟‘
کیپشن: میرے حق میں فیصلہ ہو گیا؟‘

ایک نیوز نیوز: 18 سال بعد زمین کے تنازع کا مقدمہ جیت کر بٹگرام کا بزرگ  خوشی سے زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر تین میں بٹگرام کے عمر رسیدہ شخص عمر علی نے اپنے وکیل کی طرف دیکھتے ہوئے فرط جذبات سے کہا وکیل صاحب میرے حق میں فیصلہ ہو گیا؟ 

وکیل ثنااللہ زاہد نے جواب دیا کہ ہاں جی آپ کے حق میں ہوگیا ہے یہ کہہ کر وکیل آگے بڑھا ہی تھا۔  لوگوں نے وکیل کو آواز دے کر کہا آپ کا موکل گر گیا ہے۔

میرے حق میں فیصلہ ہو گیا وہ آخری الفاظ تھے جس کے بعد عمرعلی کو دل کا دورہ پڑا اور وہ وہی گر گیا۔  اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن یہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔ 

عمر علی کی جانب سے 2003 میں بٹگرام میں تین کنال اراضی خریدی گئی تھی۔ جس پر ہمسائیوں نے مقدمہ کر دیا تھا اور ہائیکورٹ نے بھی اس کے خلاف فیصلہ دیا۔ جس کے بعد اس نے سپریم کورٹ میں اس فیصلہ کو چیلنج کر دیا تھا۔ 

2017 میں عمر علی نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جس کی 5 سال بعد پہلی سماعت پر ہی جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے دلائل سننے کے بعد عمر علی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔