ایک نیوز نیوز: حکومت نے غریب عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 235 روپے 98 پیسے ہوگئی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے کے اضافے سے فی لیٹر نئی قیمت 247 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 92 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، فی لیٹر نئی قیمت 210 روپے 32 پیسے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 79 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمت 201 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔