جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے دنیا ئے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

Sep 01, 2021 | 11:50 AM

admin
جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے دنیا ئے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 38سالہ ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ میرا کیرئیر تلخ اور یادگار رہا جس کے لیے سب کا شکریہ!انہوں نے کہا کہ میرا 20 سالہ سفر سیکھنے، میچز کھیلنے، ہار جیت، انجریز، جیٹ لیگ، خوشی اور غم کے حالات کے ساتھ ساتھ بھائی چارے پر مشتمل رہا۔ میرے پاس بتانے کے لیے بہت سی یادیں ہیں، اور بہت سے چہروں کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔



ڈیل سٹین نے لکھا کہ مجھے ان تمام یادوں کو آپ ساتھ شیئر کرنے کے لیے ایک لمبا عرصہ چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میں باضابطہ طور پر اس کھیل سے ریٹائر ہو گیا ہوں جس سے مجھے سب سے زیادہ محبت ہے۔ صحافیوں سے لے کر مداحوں تک سب کا شکریہ۔

خیال رہے کہ ڈیل اسٹین نے جنوبی افریقہ کے لیے آخری مرتبہ 2019 میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جس کہ فروری 2020 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

اپنی تیز اور سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں پر دھاک بٹھانے والے بولر ڈیل اسٹین نے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 2003 میں نادرن کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔اگلے ہی سال پورٹ الزبتھ میں ڈیل اسٹین نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز کیا۔انہوں نے 93 ٹیسٹ میچز میں (22.95 کی اوسط سے 439 وکٹیں)، 125 ون ڈے (196، 25.95) اور 47 ٹی ٹوئنٹی میچز میں (64، 18.35) وکٹیں حاصل کیں۔



مزیدخبریں