حکومت اس وقت اچھی پوزیشن میں جا رہی ہے،رانا ثنا اللہ 

حکومت اس وقت اچھی پوزیشن میں جا رہی ہے،رانا ثنا اللہ 
کیپشن: The government is going in a good position right now, Rana Sanaullah

 ایک نیوز:مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ  کا کہناہے کہ حکومت اس وقت اچھی پوزیشن میں جا رہی ہے ۔  

تفصیلات کےمطابق  ایک نیوز کے پروگرام (ایک پیج ود فروا وحید ) میں دوران گفتگو مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ     نے کہا کہ فضول بیانیے بنتے رہتے ہیں اور اس کے بعد ختم ہو کر نئے بن جاتے ہیں، حکومت اس وقت اچھی پوزیشن میں جا رہی ہے،عدلیہ میں بحران سے ملک بھی متاثر ہوتا ہے، آئینی ترامیم نہیں ہوتیں تو کون سا آسمان گر پڑے گا ؟ پاکستان معاشی بحران پر قابو پانے کی طرف جا رہا ہے،اکتوبر کے آنے یا جانے میں کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے ۔ 

انہوں نے کہا یہ افواہیں بھی پھیلتی رہیں کہ یہ ملک ڈیفالٹ کرنے والا ہے،اس کے ذمہ دار وہ ہیں جو اس وقت بھی ملک ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں،سکیورٹی فورسز چاہتی ہیں کہ دہشتگردوں کا ٹرائل سویلین عدالتوں میں ہوں،ساڑھے3سالہ دور میں ملک کی اکانومی کو تباہ کیا گیا،آئی ایم ایف کا معاہدہ بھی ہو گیا ہے، فواہیں،سوشل میڈیااور بیانیے ساتھ چلتے رہتے ہیں، آئینی ترمیم نہیں ہوتی تواس سے کوئی آسمان گر پڑے گا، معاملات جس طرح چل رہے ہیں ان کو بہتر کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،خطرے اور بحران والا معاملہ نہیں ہے، جس طرح سے معاملات چل رہے ہیں اس ہی طرح سے چلیں گے، حکومت کا بحران نہیں، بحران جوڈیشری میں ہے،اس بحران کی وجہ سے ملک پر بھی اثر پڑتا ہے ۔