وزیرِ اعظم کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر

Oct 01, 2024 | 19:10 PM

ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر کیا  اور مہنگائی کی ماہ ستمبر میں سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پزیرائی  کی ہے۔  

اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی ،ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح، 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی ، مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ، مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے ۔  

وزیراعظم  نے کہا پہلے دن سے عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کو اولین تریجیح بنایا ،پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کا منصوبہ ناکام ہوا،پوری قوم نے گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں ،ملکی معیشت مستحکم، سفارتی تعلقات مضبوط اور عام آدمی کی خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا  ہے ،آئی ایم ایف پروگرام کے اجراء سے معیشت میں مزید استحکام آئے گا ،پاکستان کی ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔   

مزیدخبریں