پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کیساتھ وابستہ ہوگئے

Oct 01, 2024 | 16:45 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف)ورلڈ ریکارڈ ہولڈر پنلٹی کارنر سپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی کے ساتھ وابستہ ہوگئے۔
ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سہیل عباس اور ملائیشیا ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدہ طےپاگیا،اگلے چند روز تک سہیل عباس ملائیشیاروانہ ہونگے،انٹرنیشنل ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد سہیل عباس کا کسی بھی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا پہلا معاہدہ ہے۔
سہیل عباس ملائیشین ہاکی ٹیم کے معاون کوچ کے طور پر خدمات انجام دینگے اور بالخصوص ملائیشین کھلاڑیوں کے پنالٹی کارنر لگانے پر خصوصی کام کریں گے۔

مزیدخبریں