ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کے پاس انٹرنیٹ سلوکرنےکی کوئی صلاحیت نہیں، اکتوبر کے آخر تک سلو انٹرنیٹ کا مسئلہ ختم ہو جا ئیگا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کا کہنا تھا کہ2023میں بھارت میں116مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا پاکستان میں7مرتبہ بند ہوا، انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے۔
چیئرمین نے مزید کہا کہ اس مرتبہ10محرم کو موبائل سروس کم بند ہوئی ، صرف مخصوص وقت میں چند علاقو ں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی تھی ، تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو خط لکھا غیرقانونی مواد بندش کیلئےاے آئی کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، وفاقی حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے ، ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس شکایات کے حل کے حوالے سے پیشر فت کرے تو ایکس کھول دیں گے۔