ویب ڈیسک :بنگلورو میں مقیم ایک بینکر خاتون نےسو کر9لاکھ بھارتی روپے کما لیے،سیشوری پاٹل نامی خاتون نےایک سٹارٹ اپ کمپنی کے ’ سلیپ انٹرن شپ‘ پروگرام کے تیسرے سیزن میں ‘سلیپ چیمپیئن’ کا خطاب حاصل کیا ۔
پاٹل ان12سلیپ انٹرنز میں شامل تھیں جو اس پروگرام کے لیے منتخب کیے گئے تھے، یہ پروگرام ان افراد کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو نیند کی اہمیت کو تو سمجھتے ہیں لیکن اسے حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔
ہر رات آٹھ سے نو گھنٹے تک سونے کے علاوہ پروگرام میں شامل انٹرنز کو دن میں20منٹ کی قیلولہ لینے کی بھی ترغیب دی گئی،ہر شریک کو ان کی نیند کے معیار کی نگرانی اور بہتر بنانے کے لیے ایک پریمیم میٹریس اور ایک کنٹیکٹ لیس سلیپ ٹریکر فراہم کیا گیا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ تین سیزن میں پروگرام نے 10 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندگان کو مائل کیا اور 51 انٹرنز کو شامل کیا گیا جس میں کل63لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ دیا گیا۔
بھارتی خاتون نے سو کر9لاکھ کما لیے
Oct 01, 2024 | 15:09 PM