ایک نیوز: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سونا 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ہوئی،10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم ہے۔