یویو ہنی سنگھ نے پاکستان آکرپرفارم کرنےکی خواہش کا اظہار کر دیا

یویو ہنی سنگھ نے پاکستان آکرپرفارم کرنےکی خواہش کا اظہار کر دیا
کیپشن: Yoo Honey Singh expressed his desire to come to Pakistan and perform

ویب ڈیسک:انڈیا کے مشہور گلوکار و میوزک پرڈیوسریویو ہنی سنگھ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
آئیفاایوارڈکی تقریب کے دوران ہنی سنگھ نے پاکستانی فینز کےنام پیغام جاری کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ریڈ کارپٹ پر ہنی سنگھ سے سوال کیا گیاکہ وہ اپنے پاکستانی مداحوں کیلئے کیا کہیں گے،جسکے جواب میں ہنی سنگھ نے کہا کہ دعا کریں میں جلد پاکستان میں پرفارم کروں،دوران گفتگو ہنی سنگھ نے کہا کہ انہیں کئی پاکستانی فنکار پسند ہیں جن میں مہدی حسن ، غلام علی ، علی عظمت ، عاطف اسلم اور صنم ماروی شامل ہیں۔
ہنی سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ وہ 12 سال سے دبئی میں پرفارم کررہے ہیں جہاں کئی پاکستانی مداح بھی ان کے کانسرٹ میں شریک ہوتے ہیں لیکن جو لوگ دبئی کا سفر نہیں کر سکتے ان کیلئے میں ان کے ملک جاکر پرفارم کرناچاہوں گا ۔