لاہوربورڈ نےگیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا 

Oct 01, 2024 | 11:40 AM

ایک نیوز: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نےگیارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ 
سیکرٹری لاہور بورڈ رضوان نذیر اور کنٹرولر امتحانات محمد زاہد میاں نے امتحان کے نتائج کا اعلان کیا، امتحانات میں نتیجہ 52.12 فیصد رہا،پری میڈیکل میں لڑکیاں میدان مار گئی، پری میڈیکل کا رزلٹ 62.93 فیصد رہا، پری انجینئرنگ کا رزلٹ 68.05 فیصد رہا۔
 آرٹس گروپ میں پاس ہونے کا تناسب 43.54 فیصد رہا، جنرل سائنس کا رزلٹ تناسب 51.58 فیصد رہا، کامرس کا رزلٹ 51.02 فیصد رہا، تمام گروپس میں لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب لڑکوں سے زیادہ رہا۔
  گیارہویں جماعت کا رزلٹ پچھلے سال کی نسبت 9 دن قبل شائع کر رہے ہیں، کنٹرولر امتحانات پچھلے سال گیارہویں جماعت کا رزلٹ 57 فیصد تھا اور اس دفعہ 52 فیصد رہا۔ 

مزیدخبریں