پاکستان سٹاک ایکسچینج،کاروبار کے اختتام پر 690پوائنٹس کا اضافہ

Oct 01, 2024 | 16:15 PM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 690 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 804 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 434 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،242 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 138 کے شیئرز میں کمی ہوئی ، مارکیٹ میں 35 کروڑ 44 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 81,980 جبکہ کم ترین سطح 81,119 پوائنٹس رہی۔

خیال رہے کہ آج صبح پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈانڈیکس میں 207پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ  مارکیٹ81ہزار321پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی تھی۔

مزیدخبریں