ایک نیوز:ضلع میانوالی میں 7اکتوبر تک کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی، میانوالی میں3اکتوبر تک کے لیے رینجرز کی 2کمپنیاں تعینات کردی گئی۔
میانوالی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدکی گئی ہے،واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے میانوالی میں2 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان کررکھا ہے, پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت عہدیداران اور ایک ایم پی اے گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
عمران خان کے اعلان پر 2 اکتوبر کو حکومت کے خلاف احتجاج پروگرام شیڈول ہےاور انتظامات کے سلسلہ میں پی ٹی آئی میانوالی کا اجلاس ضلع صدر امیر خان سوانسی کی رہائش گاہ پر جاری تھا کہ میانوالی پولیس نے پی ٹی آئی کے ضلعی اجلاس پر ریڈ کر دیا۔
پولیس نےضلعی صدر امیر سوانسی ضلع جنرل سیکرٹری شیر جان خٹک ایم پی اے ممتاز اسڑر اور دیگر عہدے داران کوگرفتار کر لیا ہے۔