جائیٹکس گلوبل 2024ایونٹ میں پاکستان کو عالمی ٹیک ڈیسٹی نیشن کا اعزازحاصل 

Oct 01, 2024 | 10:05 AM

ایک نیوز:ایس آئی ایف سی کے تعاون سےپاکستان کا آئی ٹی سیکٹر جائیٹکس گلوبل ٹیک ایونٹ میں 2024 کی بہترین ٹیک ڈیسٹی نیشن بن گیا ۔
پاکستان نے اکتوبر میں منعقد ہونے والے جائیٹکس گلوبل ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی عالمی آئی ٹی ٹیکنا لو جی کے منظرنامے پر اپنے قدم جما لیے، یہ سنگ میل پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کے باعث ممکن ہوا ، جائیٹکس گلوبل مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی ایونٹ ہے جو جدید اختراعات اورمصنوعی ذہانت کی بنیاد پر معیشتوں کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
 یہ ایونٹ عالمی آئی ٹی ٹیکنالوجی سے متعلق ماہرین، سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس سے بین الاقوامی سطح پر تعاون اور شراکت داری کی راہیں ہموار ہوتی ہیں ، جائیٹکس گلوبل 2024 میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان حصہ لیں گے جس میں 80 سے زائد معروف کمپنیاں اور سٹارٹ آپس شریک ہوں گے ۔
یہ عالمی ٹیکنالوجی ایونٹ پاکستان جیسے ممالک کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا ،پاکستان کے آئی ٹی شعبےمیں سالانہ 75 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کا اضافہ ہو رہا ہے جو ایک مضبوط فری لانس کمیونٹی کے لئے بنیاد فراہم کرتے ہیں ۔
کیرنی گلوبل لوکیشن انڈیکس کے مطابق پاکستان آئی ٹی کی آؤٹ سورسنگ کے لئے بہترین مقام ہے جو شمالی امریکہ کے مقابلے میں آپریشنل اخراجات میں 70 فیصد کمی پر آئی ٹی خدمات فراہم کرتا ہے، ایس آئی ایف سی کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری معاشی ترقی اور جدت کی راہ پر گامزن ہے۔   

مزیدخبریں