ایک نیوز: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کر دیا۔
اسرائیل نے لبنان کے سرحدی علاقوں کے راستے بند کر دیئے، زمینی آپریشن کا مقصد حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے،لبنانی فوج نے جنوبی سرحد پر کئی مقامات خالی کر دیئے، اسرائیل نے لبنانی سرحد کے قریب بستیوں کو چھاؤنی قرار دے دیا۔
اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کی ہے،یو این نے امن دستوں کو گشت سے روک دیا، اسرائیلی حملوں کے باعث امن فوج گشت سے قاصر ہے، لبنان میں میزائل حملوں سے امن دستوں کو خطرہ ہے، لبنان میں 10ہزار کے قریب امن فوج کے اہلکار تعینات ہیں۔
ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لبنان میں زمینی آپریشن کی مخالفت کی ہے، لبنان میں کسی بھی زمینی کارروائی کے خلاف ہیں، لبنان پر زمینی حملہ نہیں ہونا چاہئے، اسرائیل پہلے ہی لبنان پر فضائی حملے کر رہا ہے۔