ایک نیوز(چودھری اشرف) پاکستانی کرکٹر رضا حسن نے امریکہ میں منگنی کر لی ، رضا حسن نے بھارت سے تعلق رکھنے والی غیر مسلم خاتون پوجا سے منگنی کی۔
رضا حسن اور پوجا کے درمیان منگنی کی تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی ،کرکٹر رضا حسن کے مطابق جنوری فروری میں شادی کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی، پوچا ہمارے مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتی ہے جلد مسلمان ہو جائے گی۔
32سالہ رضا حسن پاکستان کو مستقل طور پر چھوڑ کر امریکہ میں سکونت اختیار کر چکے ہیں، رضا حسن نے پاکستان کی جانب سے ایک ون ڈے جبکہ 10 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کر رکھی ہے۔