ایک نیوز: ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے زیر سمندر جانے والی ‘ٹائٹن سب میرین’ کے حادثے پر فلم بنائنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک ٹرانس اٹلانٹک پروڈکشن کمپنی نے اوشین گیٹ سب میرین کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے، اس فلم کو برائن ڈوبنز پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کی کہانی جسٹن میک گریگور اور جوناتھن کیسی لکھیں گے۔فلم میں ‘اوشین گیٹ’ کے زیرِ سمندر سفر سے قبل اس میں سوار ہونے والے مسافروں کی زندگی کو بھی دکھایا جائے گا۔
‘ٹائٹن سب میرین’ میں 5 مسافر سوار تھے جن میں دو پاکستانی بھی شامل تھے، یہ تمام مسافر ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کے لیے زیرِ سمندر سفر پر گئے تھے۔
واضح رہے کہ ‘ٹائٹن سب میرین’ پر بننے والی یہ پہلی فلم ہوگی، رواں سال جون میں لاپتہ ہونے والی سب میرین کا ملبہ سمندر کی تہہ سے برآمد ہوا تھا۔
اس واقعے کے ایک ماہ بعد سے یہ خبریں سامنے آرہی تھیں کہ ‘اوشن گیٹ آبدوز’ پر فلم بنائی جائے گی لیکن ہالی ووڈ فلم ‘ٹائٹینک’ کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ان تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ‘اوشن گیٹ آبدوز’ پر کوئی فلم نہیں بنائیں گے۔