کل سکولزمعمول کے مطابق کھلیں گے ،پنجاب حکومت

Oct 01, 2023 | 22:58 PM

ایک نیوز:نگران وزیراطلاعات عامرمیرکاکہنا ہے کہ آشوب چشم کے کیسز میں کمی  کے باعث کل سکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔

نگران وزیراطلاعات عامرمیرکاکہنا ہے کہ سکولز کے مرکزی دروازے پر اساتذہ خود طالبعلموں کو چیک کریں گے۔آشوب چشم کے مریض بچوں کوسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبے کے تمام اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں آشوب چشم کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، اور آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔

 

مزیدخبریں