پی سی بی نے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں اضافہ کر دیا

Oct 01, 2023 | 22:29 PM

 ایک نیوز:منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے سابق کرکٹرز کی کھیل کیلئے خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہوئے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں دس فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کا تیسرا اجلاس چیئرمین ذکاء  اشرف کی صدارت میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔کمیٹی کے 10میں سے ایک رکن مصطفیٰ رمدے نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کرانے پر غور شروع کر دیا۔

کمیٹی کے ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا ۔کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکاء اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔

 اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ موسم گرما میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی لہٰذا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ایسے سینٹر کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرائے جاسکتے ہیں۔ 

 اس ضمن میں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان اجلاس میں پیش کیا گیا جسے تمام ارکان نے سراہا اور اس کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں