ایک نیوز :سائفر کیس میں اہم پیش رفت ،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ان کیمرہ کرنے کی درخواست دائر کردی،کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
ایف آئی اے اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور نے متفرق درخواست دائر کی۔ چیف جسٹس عامر فاروق کل ایف آئی اے کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔
سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بھی کل سماعت کے لئے مقرر ہے۔