ایک نیوز :انٹر سکول کالج گیمز پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے یکم سے پانچ نومبر تک انٹر سکول کالج گیمز کروانے کا اعلان کردیا۔
صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان کا سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ گیمز میں پنجاب بھر سے سکول اور کالجز حصہ لیں گے پنجاب گیمز میں سکول کی سطح پر لڑکوں کے 17 اور لڑکیوں کے 14 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے کالج کی سطح پر لڑکوں کے 18 اور لڑکیوں کے 15 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔
عامرجان کاکہنا تھاکہ گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے وزیر اعلی محسن نقوی کو دعوت دی ہے ۔ اختتامی تقریب کے لیے گورنر پنجاب کومدعو کررہے ہیں۔ کھیلوں کے قواعد وضوابط تمام سکول و کالجز کو بھجوا دئیے ہیں ۔ سکول کی سطح پر عمر کی حد 17 سال اور کالج کی سطح پر 20 سال رکھی گئی ہے ۔ گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے سپانسرز بھی تلاش کررہے ہیں ۔ گیمز کے لئے تعاون پر وزیراعلی محسن نقوی کے شکر گذار ہیں۔
صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان کاکہنا تھاکہ مشیر کھیل وہاب ریاض ،ڈی جی سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس کے بھی شکر گذار ہیں۔سکول و کالج گیمز کا مقصد بنیادی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔ ہم نے پہلے سے ہی گیمز کے لیے یکم سے پانچ نومبر تک کی تاریخیں طے کی تھیں۔