ایک نیوز :محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی پالیسی میں حفظ قرآن کے 20 نمبرز ختم کردیئے۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب کے مطابق امیدواروں کو حفظ قرآن کے نمبر میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے نہیں دیے جائیں گے۔ ایڈمیشن پالیسی میڈیکل اینڈ ڈینٹل انڈر گریجویٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 اور سپریم کورٹ پاکستان کے چھ رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں نمبرز ختم کیے گئے ہیں
ایڈمیشن پالیسی پچھلے سالوں میں حفظ قران کے 20 نمبرز ایف ایس سی کے نمبرز میں شامل کرکے داخلے کیے جاتے تھے ۔ اب حفظ قران کے 20 نمبرز نہیں دیے جائیں گے ۔