عوام نوازشریف کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں،راناثنااللہ

Oct 01, 2023 | 18:47 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے صدر راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ نواز شریف کو عوام نجات دہندہ سمجھتے ہیں،جو انہیں مہنگائی،غربت،بیروزگاری اور مشکلات سے نکالیں گے۔

سلم لیگ ن کے صدر راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ  قائد میاں محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کی واپسی کا اعلان ہونے کے بعد عوام کا جوش و خروش مثالی ہے۔عوام 21 اکتوبر کی واپسی کو اپنی خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کی واپسی سمجھتے ہیں۔پورے پاکستان میں استقبالیہ پروگرامز میں دلچسپی اور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس ملک کے مسائل کا حل صرف میاں محمد نواز شریف جیسی ہر دلعزیز، آزمودہ اور تجربہ کار سیاستدان کی قیادت میں ممکن ہے۔

راناثنااللہ کا مزید کہنا تھاکہ  آج کے پاکستان کی بجائے عوام 2017 کے پاکستان اور اسکو بنانے والوں کو یاد کرتی ہے اور انہی اچھے دنوں کی واپسی چاہتی ہے انشاءاللہ 21 اکتوبر پاکستان کو دوبارہ ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈال دے گا،اور عوام معمار پاکستان کا ایک فقیدالمثال استقبال کرے گی۔

مزیدخبریں