سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق

Oct 01, 2023 | 18:17 PM

ایک نیوز :ماہرین صحت نے سیڑھیاں چڑھنا اور فرش کی صفائی کرنادل کے دوروں اور فالج کے خطرات کم کرنے  کیلئے موثر قرار دیدیا۔
یونیورسٹی آف سِڈنی میں کی جانے والی تحقیق میں 25 ہزار ایسے برطانوی شہریوں کا معائنہ کیا گیا جو کسی قسم کے کھیل یا ورزش میں شریک نہیں ہوتے تھے۔مطالعے میں شرکاء نے کلائی پر ایسے آلات پہنے جو ان کی جسمانی سرگرمی کی پیمائش کرتے تھے۔
محققین کو معلوم ہوا کہ شرکاء کی جانب سے کی جانے والی زیادہ تر جسمانی سرگرمیاں حادثاتی طور پر 10 منٹ سے کم وقت کے مختلف دورانیوں میں ہوتی تھیں۔آٹھ سال پر محیط اس تحقیق میں ان قلیل مدتی دورانیوں (معتدل سے شدید نوعیت کے) کا تعلق دل کے دوروں اور فالج اور کسی بھی سبب ہونے والی موت میں کمی سے پایا گیا۔
تحقیق میں کم از کم ایک سے تین منٹ تک مسلسل چلنا، ایک منٹ  سے کم کے دورانیے کی سرگرمیوں سے زیادہ مفید پایا گیا۔ ایسا کرنے سے دل کے دورے اور فالج کے خطرات میں29 فی صد جبکہ موت کے خطرے میں 44 فی صد تک کمی دیکھی گئی۔
ٹیم کے مطابق ہر دورانیے میں جتنی شدید نوعیت کی سرگرمی ہوتی تھی اتنی بہتری سامنے آتی تھی۔ وہ افراد جنہوں نے ہر منٹ میں کم از کم 10 سیکنڈ شدید نوعیت کی سرگرمی کی ان میں زیادہ فائدہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں