حمائمہ ملک کا ہالی ووڈ میں  کام کرنیکی خواہش کااظہار

حمائمہ ملک کا ہالی ووڈ میں  کام کرنیکی خواہش کااظہار
کیپشن: Hamaima Malik expressed her desire to work in Hollywood

ایک نیوز: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے والی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی کام کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرا م میں  اپنے کیریئر سمیت ڈپریشن پر بھی کُھل کر بات کی۔میں نے 14 سال کی عُمر سے کام کرنا شروع کردیا تھا اور اب میری عُمر 34 برس ہوگئی ہے، اس طویل عرصے کے دوران مجھے کبھی اپنے بارے میں جاننے کا موقع ہی نہیں ملا’۔ ‘میری زندگی میں کئی اُتار چڑھاؤ ہوئے، کچھ لوگوں سے خراب تعلقات بھی رہے، کم عمر میں شہرت تو مل گئی لیکن میں ڈپریشن میں بھی چلی گئی تھی’۔

اداکارہ کاکہنا تھاکہ ‘میں ایک خوش مزاج انسان ہوں لیکن مجھے بہت جلدی رونا آجاتا ہے اور ڈپریشن کی وجہ سے مجھے ہر چھوٹی سی چھوٹی بات پر رونا آجاتا تھا’۔ ڈپریشن سے نکلنے کے لیے اپنا علاج بھی کروایا جس کے بعد سے وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کرتی ہیں اور اب ہر وقت غمزدہ نہیں رہتی ہیں’.

 حمائمہ ملک کا مزید کہنا تھاکہ اداکار بظاہر خوش نظر آتے ہیں لیکن وہ اپنی نجی زندگی میں جس طرح کے حالات سے گزر رہے ہوتے ہیں، اُس کا علم کسی کو نہیں ہوتا’۔