ایک نیوز :مریکی ریاست الینوائے میں زہریلا مواد امونیا لے جانے والا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گیا جس سے 7 ہزار 500 گیلن امونیا مائع سڑک پر بہہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق2ٹرکوں کے درمیان تصادم میں دو بچوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔شاہراہ پر زہریلی امونیا کے بہہ جانے سے ہوا میں بھی کچھ ذرات شامل ہوگئے۔ لوگوں کی آنکھوں، گلے اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا کس کے باعث انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی کے آبادی کے کئی افراد کو ان علامتوں کے ظاہر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ٹرک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔
ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 7 ہزار 500 گیلن امونیا سڑک پر بہہ گئی جس کے باعث ہائی وے کی نزدیکی آبادی سے 600 کے قریب افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔