ایک نیوز: پاک فوج کے تحت کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں قزاقستان، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان کی فورسز شریک ہوئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کثیر ملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کیا گیا، ان مشقوں میں قزاقستان، قطر، ترکیہ اور آذربائیجان کی فورسز شریک ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 2 ہفتے پر محیط خصوصی مشقوں کا آغاز17ستمبر کو بروتھا میں ہوا تھا، اور ان میں مہمان خصوصی کمانڈر الیون کور تھے، جب کہ ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی اوسی اسپیشل سروسز گروپ بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد دوست ممالک کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ تھا، آخری روز دوست ممالک کے خصوصی دستوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔مشقوں کامقصدبرادرممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزیدمضبوط بناناتھا،مشقوں کےدوران انسداددہشتگردی اورفوجی تعاون کےپہلوشامل تھے.