محسن نقوی کافارمولاکام کرگیا، پنجاب میں آشوب چشم کےکیسوں میں نمایاں کمی

Oct 01, 2023 | 15:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےصوبے کے تمام اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں آشوب چشم کے کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ ماہ 27 ستمبر کو راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، اور آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔

حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا، اور صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا اسکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا، اور صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے، جب کہ 4 روز قبل تقریبا ایک دن میں تقریبا 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب بھر میں آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد تعداد 98 ہزار 627 ہو گئی ہے۔ صرف لاہور میں 24 گھنٹے میں مزید 236 نئے مریض سامنے آئے اور لاہور میں مریضوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار 682 تک جاپہنچی ہے۔

مزیدخبریں