نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی میانوالی حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو شاباش

Oct 01, 2023 | 15:26 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عیسیٰ خیل کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے بہادری سے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنایا۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ شہید پولیس اہلکار ہارون خان نے فرض کی ادائیگی میں جان دے کر اعلیٰ مثال  قائم  کی۔شہید ہارون خان قوم کا ہیرو ہے، اس کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اُنہوں نے شہید ہارون خان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ شہید اہلکار ہارون خان کے اہلِ خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔

مزیدخبریں