بابوسرٹاپ پربرف باری سے بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی

Oct 01, 2023 | 14:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:بابوسرٹاپ پربرف باری کے بعد ناران،کاغان،بالائی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہونے سے سردی میں بھی اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برف باری سے بابوسرٹاپ پر درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔جبکہ ناران کا درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

بابوسرٹاپ پربرف باری کے بعد ناران میں سیاح بھی بڑی تعداد میں پہنچ گئے اور سرد موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزیدخبریں