میانوالی میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

Oct 01, 2023 | 13:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے میانوالی میں کنڈل پنجاب ہائی وے پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد کی شناخت زبیر نواز اور دوسرے کی محمد خان کے نام سے ہوئی۔زبیر نواز کا تعلق ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے تھا،زبیر نواز لکی مروت کے ٹی ٹی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا،زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل عام ، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی حکام  کا کہنا ہے کہ دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمد خان کے نام سےہوئی ہے،محمد خان اسی گروپ کا سرشار رکن تھا، زبیر سے بھی زیادہ خطرناک تھا،محمد خان سرگرم کارکن اور اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری جیسی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث تھا جبکہ دونوں فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔حکام دونوں دہشت گردوں کی شناخت انٹیلی جنس ایجنسیوں اور جدید سافٹ وئیرز کی مدد سے ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا تاہم جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 2 اطراف سے حملہ کیا تھا، اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے باقی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ 

مزیدخبریں