ایک نیوز: ترکیہ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے سبب آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ انقرہ میں دھماکہ دہشت گرد حملہ ہے، دھماکہ ترکیہ کی وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس سے وہاں آگ بھڑک اٹھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فورسز نے پارلیمنٹ کو گھیرے میں لے لیا ہے،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ایک خودکش حملہ آور نے وزارت داخلہ کی عمارت کے مرکزی گیٹ سے گاڑی ٹکرائی جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور دھویں کے بادل چھا گئے۔ دوسرا حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ Ali Yerlikaya نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، دھماکہ پارلیمنٹ کا افتتاحی اجلاس شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔
Saat 09.30 sıralarında İçişleri Bakanlığımız Emniyet Genel Müdürlüğü giriş kapısı önüne hafif ticari araçla gelen 2 terörist bombalı saldırı eyleminde bulunmuştur.
— Ali Yerlikaya (@AliYerlikaya) October 1, 2023
Teröristlerden biri kendini patlatmış, diğer terörist etkisiz hale getirilmiştir.
Açılan ateş sırasında 2 Emniyet…