ایک نیوز: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی واپسی کی تیاری کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج لاہور سے اپنے جلسوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے واپسی سے قبل ن لیگ کارکنوں کی موبلائزیشن کیلئے آج پہلا پاور شو ہوگا۔سابق رکن قومی اسمبلی ملک ریاض کی جانب سے جلسہ کے انتظامات جاری ہیں ۔اسٹیج 20اور10 فٹ لمبائی اور 16فٹ چوڑا ہوگا۔کنٹینرز پہنچا دیئے گئے،شاہدرہ کی گلیوں اور بازاروں اورجلسہ گاہ میں پارٹی پرچم اور پارٹی فلیکس لگا دی گئیں ہیں۔
جلسہ گاہ کی تیاریاں زوروں شو سےجاری ہیں اور جلسہ گاہ میں 1000سے زائد کرسیاں پہنچا دی گئی، لائٹنگ کے انتظامات مکمل جبکہ ڈی جے سسٹم پر پارٹی ترانوں کی گونج جاری ہے۔
مسلم لیگ ن کا پہلا جلسہ آج حلقہ این اے 123شاہدرہ میں شام 7 بجے ہو گا، جس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو یقین ہے کہ نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت مل جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے اور انہیں فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔