ایک نیوز:افغانستان کی جانب سے بھارت میں قائم افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سابقہ حکومت میں بھارت میں قائم کیا گیا افغان سفارت خانہ جلد بند ہونے جا رہا ہے جسے سفارت کاری کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے کی بندش کی خبر اس وقت سامنے آئی جب افغان سفارت خانے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط ارسال کیا۔
خط میں واضح طور پر ان مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے جن کی وجہ سے اس انتہائی اقدام کی ضرورت تھی۔خط کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے افغانستان کو ناکافی سفارتی حمایت بھی سفارتخانے کی بندش کی بڑی وجہ بتائی گئی ہے۔6اگست 2021 میں امارت اسلامی افغانستان کے کابل پر قبضے کے بعد سے 3000 افغان طلباء اور بہت سے افغان شہری اب بھی ویزوں کے اجراء اور صحت کے مسائل کے حل کے منتظر ہیں۔
افغانستان کی جانب سے سفارتخانے کی بندش دراصل بھارت کی وفادار افغان کمیونٹی اور پالیسی سازوں کی جانب سے شکایت کی ایک کہانی ہے۔