ایک نیوز:مستونگ میں عید میلاد النبی کے موقع پر خون کی ہولی کھیلنے والوں کے خلاف عوام کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ ہم عید میلادالنبی کے مقدس دن پر دہشتگردی کے اس بزدلانہ واقعے کی مذمت کرتے ہیں،ہمارے دل اس ہولناک واقعے سے شدید دکھی ہیں،ہم اپنی پاکستانی فورسز اور دیگر سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقع کے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچائیں،ہماری پاک فوج دہشتگردی کے خلاف محاذ پر صفِ اول میں کھڑی ہوتی ہے،بحیثیت قوم ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی فوج کو مضبوط کریں تاکہ وہ ان دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کر سکیں۔
عوام نے مزیدکہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک پاکستانیوں کے آپس کے اتفاق کو توڑنے کی سازش میں لگے رہتے ہیں،ہماری قوم کو اتفاق کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف مضبوط کھڑا رہنا چاہیئے،ہم حکومتِ پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغان بارڈر کو سیل کریں کیونکہ ہمارے ملک میں دہشتگردی کا تانہ بانہ ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے ہے،ہم دشمن کی کاوشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہر سال عید میلاد النبی عقیدت کے ساتھ منائیں گے۔