ایک نیوز: ایس آئی ایف سی کے زیر نگرانی پاک فوج نے جنوبی وزیرستان میں بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کیلۓ اہم اقدامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خوشحالی اور ترقی کے اس سفر میں پاک فوج کی جانب سے وزیرستان کے لوگوں کیلۓ ایک اور تحفہ،SIFC کے زیر نگرانی جنوبی وزیرستان کے ضلع زرمالان میں پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے،پروجیکٹ کے ابتدا میں ایک ہزار ایکڑ بنجر زمین کو کاشتکاری کے قابل بنایا جاۓ گا اور اس کے بعد 44 ہزار ایکٹر زمین کو اس پروجیکٹ کے ذریعہ قابل کاشت بنایا جاۓ گا۔
اس منصوبے سے نہ صرف مقامی کاشتکاروں کی معیشت بہتر ہوگی بلکہ غزائی قلت پر بھی قابو پایا جائے گا،علاقے کی عوام نے پائلٹ پروجیکٹ کی تکمیل پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ “اس پروجیکٹ سے علاقہ میں وسیع پیمانے پر کاشتکاری کو فروغ ملے گا جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے”۔