خلامیں فخر سےسبز ہلالی پرچم لےکرجاؤنگی، پہلی پاکستانی خاتون خلابازنمیرہ سلیم

ایک نیوز: پاکستان کی پہلی خاتون خلا باز نمیرہ سلیم نے کہا ہےکہ وہ خلا میں فخر سے پاکستان کا پرچم لے کر جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نمیرہ سلیم پاکستان کی پہلی خلاباز ہیں،نمیرہ سلیم نے بچپن سے تاروں پر پہنچنے کا خواب دیکھا،نمیرہ سلیم کو 2006 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان کی پہلی خلاباز کے طور پر آفیشلی متعارف کروایا گیا،نمیرہ سلیم نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اپنے خوابوں کی تعبیر پائی،نمیرہ سلیم ساؤتھ پول پر پہنچنے والی پہلی پاکستانی ہیں۔

نمیرہ سلیم نارتھ پول تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی کا اعزاز بھی رکھتی ہیں،نمیرہ سلیم نے 2008 میں ماؤنٹ ایورسٹ سے سکائی ڈائیو بھی کیا،نمیرہ سلیم ماؤنٹ ایورسٹ سے سکائی ڈائیو کرنے والی پہلی ایشین ہیں،نمیرہ سلیم جلد ہی اپنے پہلے خلائی مشن میں روانہ ہونے والی ہیں۔

نمیرہ سلیم نے کہا کہ “ضروری نہیں کہ ہمارے خواب بڑے ہوں، ضروری ہے کہ ہم خواب دیکھیں اور ان پہ یقین کریں،میں بہت مشکور ہوں کہ مجھے میرے ملک نے اتنا سپورٹ کیا اور میں بہت فخر سے پاکستان کا جھنڈا سپیس میں لے کر جاؤں گی”۔

یاد رہے کہ دبئی میں رہائش پذیر نمیرہ سلیم اس سے قبل قطب شمالی اور جنوبی میں بھی پاکستانی پرچم سربلند کر چکی ہیں، انہوں نے 2007 میں قطب شمالی اور 2008 میں قطب جنوبی میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔