ژوب، پارہ چنار میں شہید ہونےوالےجوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

ایک نیوز: ژوب اور پارہ چنار میں 28 اور 29 ستمبر کو شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا ہوگئی، شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام سمیت شہیدوں کے عزیز و اقارب نے شرکت کی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی بڑی تعداد جنازے میں موجود تھی۔

آئی ایس پی آر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شہدا کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 شہید حوالدار عبدالستار اور لانس نائیک محمد عدنان کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ شہید لانس نائیک اعظم خان اور سپاہی ندیم خان کی آبائی علاقوں میں تدفین کی گئی۔

شہید لانس نائیک غیرت گل کو بھی ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حوصلے، عزم کو تقویت دیتی ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔