ایک نیوز:محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 1134 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 95 ہزار نو سو 29 مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں آشوب چشم کے 23,633 مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 236 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 77,672 رپورٹ ہوئے ۔بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے۔رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 16,464 مریض رپورٹ ہوئے، ملتان میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 113 نئے مریض سامنے آئے۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں آشوب چشم کے کل 31,006 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9182 مریض رپورٹ ہوئے، راولپنڈی میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 63 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے۔
ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔