پنجاب میں ڈینگی کا راج برقرار،126نئے مریض رپورٹ

Oct 01, 2023 | 09:17 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں126نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 4431 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 1770 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گزشتہ روز 34 نئے مریض سامنے آئے۔

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ  نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 1176 مریض رپورٹ۔راولپنڈی میں گزشتہ روز 60 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 532 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 13 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 211 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 7 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 182 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 5 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.

علی جان خان سیکرٹری ہیلتھ  نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال ، ڈیرہ غازی خان ،چنیوٹ اور لودھراں میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 106 مریض زیر علاج ہیں۔ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 33 مریض زیر علاج ہیں ۔ ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

مزیدخبریں