جاپان میں شادی شدہ جوڑوں کاانوکھاانداززندگی مقبول 

Oct 01, 2023 | 04:22 AM

ایک نیوز:جاپان میں شادی شدہ جوڑوں کاانوکھاانداززندگی مقبول ہونےلگا۔
تفصیلات کےمطابق جاپان میں”علیحدگی پسندشادیاں بہت زیادہ پسندکی جاتی ہیں، کیونکہ یہ میاں بیوی دونوں کو ”حقیقت“ کا بہترین تجربہ کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ایک طرف جوڑا ایک دوسرے کی محبت اور حمایت سے لطف اندوز ہوتے ہیں تو وہیں دوسری طرف وہ اپنے جیون ساتھی کے بارے میں فکر کیے بغیر انفرادی طرز زندگی کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
بنیادی طور پر علیحدگی پسند شادی جوڑوں کو ایک ساتھ اور اکیلے رہنے کے فوائد سے نفع اٹھانے کی اجازت دیتی ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ ازدواجی رشتہ باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہو۔

بی بی سی نے حال ہی میں علیحدگی پسند شادی کرنے والے جوڑے ہیرومی اور ان کے شوہر ہیدیکازو تاکیدا کی شادی پر ایک اسٹوری کی جس میں بتایا گیا کہ کئی سال گزرچکے ہیں اور ان کا ایک بچہ بھی ہے لیکن وہ شادی کے شروع دن سے ایک دوسرے سے ایک گھنٹہ کے فاصلے پر رہایش پزیر ہیں۔
 ہیرومی ایک مضبوط، خود مختار خاتون ہےجو فٹنس ٹرینر اور جم منیجرہیں، جبکہ دوسری جانب ہیدیکازو ایک کاروباری مشیر ہیں جو اپنا زیادہ تر وقت کمپیوٹر کے سامنے گزارتے ہیں، ای میلز کا جواب دیتے ہیں اور رپورٹیں لکھتے ہیں۔

مزیدخبریں