ایشین گیمز:مینز ٹیم اسکواش فائنل،پاکستان کوبھارت سےشکست

ایشین گیمز:مینز ٹیم اسکواش فائنل،پاکستان کوبھارت سےشکست
کیپشن: Asian Games: Men's team squash final, Pakistan defeated by India

ایک نیوز:ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش کے فائنل میں بھارت نے دو،ایک سےپاکستان کو شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق گولڈ میڈل مقابلے کا فیصلہ کن میچ پاکستان کے نور زمان اور بھارتی ابھے سنگھ کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی۔
ایشین گیمز مینز ٹیم اسکواش میں بھارت گولڈ میڈل حاصل کرنےمیں کامیاب ہواجبکہ پاکستان نے ایشین گیمز مینز ٹیم ایونٹ میں سلور میڈل جیت لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کا دوسرا  مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر ہوگیا، دوسرے میچ میں سارو گھوشال نے عاصم خان کو شکست دے دی تھی۔
اس سے قبل ناصر اقبال نے پاکستان کیلئے پہلا میچ جیت لیا تھا۔