ایک نیوز:میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگرد مارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق میانوالی کےعلاقےعیسیٰ خیل میں کنڈل چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں حملہ کردیا،حملے میں پٹرولنگ پولیس کاایک اہلکار جاں بحق ہوگیا،شہیدہونےوالےاہلکارکی شناخت ہارون خان کےنام سےہوئی۔
ذرائع کےمطابق پٹرولنگ پولیس کی جوابی کارروائی سےشرپسندوں کا حملہ ناکام ہوگیا،دہشت گردوں نے 2مختلف سمتوں سے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا،واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
آئی جی پنجاب عثمان انورکاکہناہےکہ جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، علاقے میں اندھیرے کے باوجود سرچ آپریشن جاری ہے،رات کے وقت بھی پولیس الرٹ تھی،دہشت گردوں کا پہلے بھی حملہ ناکام ہوا تھا یہ بھی ناکام ہوا ہے۔