نیوزی لینڈسےوارم اپ میچ میں شکست،رضوان نے بڑی وجہ بتادی

نیوزی لینڈسےوارم اپ میچ میں شکست،رضوان نے بڑی وجہ بتادی
کیپشن: Defeated by New Zealand in the warm-up match, Rizwan explained the main reason

ایک نیوز:نیوزی لینڈسےوارم اپ میچ میں شکست،رضوان نے فیلڈنگ کو غیرمعیاری قراردیدیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر وکٹ کیپرمحمدرضوان کی ایک ویڈیوجاری کی گئی ہے،جس میں بلےباز پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اَپ میچ میں ناقص کارکردگی پر موقف پیش کررہے ہیں۔
محمدرضوان کاکہناتھاکہ نیوزی لینڈکےخلاف وارم اپ میچ میں کچھ تبدیلیاں کی تھیں جس کی وجہ سےاچھےنتائج نہیں ملے، تاہم بینچ پر بیٹھے لڑکوں کو موقع دیا گیا تاکہ انکی کارکردگی کو جانچا جاسکے۔


انہوں نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں ہماری فیلڈنگ غیر معیاری تھی اور بالنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد، شاداب خان 10، 10 اوورز نہیں تھے، جس سےبڑا فرق پڑا۔