عبدالرزاق کی دھواں داربیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

عبدالرزاق کی دھواں داربیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: Abdul Razzaq's smoky batting, Pakistan reached the final of the Veterans Global Cup

ایک نیوز:سابق آل راؤنڈرعبدالرزاق کی دھواں داربیٹنگ کےباعث پاکستان نےویٹرنزگلوبل کپ کےفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق نیشنل اسٹیڈیم میں پہلےسیمی فائنل میں پاکستان نےویٹرنزنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 45اوورزمیں 6وکٹیں گنواکر400رنزکابڑاٹارگٹ دیا۔عبدالرزاق نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے112 گیندوں پر195 رنز کی اننگز کھیلی جس میں22 چوکے اور11 چھکےشامل تھے۔
اوپنر امجد علی نے بھی سینچری کرڈالی،انہوں نے102 گیندوں پر ایک چھکے اور12 چوکوں کی مدد سے103 رنز اسکور کیے۔ تصور عباس نے23 گیندوں پر67 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم محض27.5 اوور میں صرف148 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئی۔
اسپنر عبدالقادر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے5 وکٹیں اپنے نام کیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا فائنل مقابلہ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ فائنل کے بعد پیر کی شب مقامی ہوٹل میں اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔