سجاول:ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری ،بچی جان کی بازی ہارگئی

Oct 01, 2023 | 01:42 AM

ایک نیوز:ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیرموجودگی اورپیرامیڈیکل عملےکی مبینہ غفلت نےمعصوم بچی کی جان لےلی۔
تفصیلات کےمطابق سجاول کی تحصیل جاتی میں ڈاکٹر کی غیر حاضری اورپیرا میڈیکل عملے کی مبینہ غفلت کے باعث آٹھ سالا بچی نے تڑپ تڑپ کر دم توڑ دیا۔
ذرائع کےمطابق جاتی شہر کے وارڈ نمبر ایک کے رہائشی عبدالعزیز ملاح کی معصوم بچی کی طبیعت خراب ہونے کےباعث جاتی ہسپتال منتقل کی گئی تھی، ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے سے بچی تڑپ رہی تھی ۔
ورثاکاکہناتھاکہ ہم بیٹی کو علاج کیلئے ہسپتال لے آئے میڈیکل عملے کو منت سماجت کرتے رہےلیکن ہماری کسی نے نہیں سنی ، بچی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر سول ہسپتال سجاول منتقل کرنےکیلئے ایمبولینس تک نہیں دی گئی ۔ 

مزیدخبریں