شہری نےدانتوں سےگاڑیاں کھینچ کردوریکاڈبناڈالے

 شہری نےدانتوں سےگاڑیاں کھینچ کردوریکاڈبناڈالے
کیپشن: The citizens pulled the cars with their teeth and tied them up

ایک نیوز:یوکرین کےایک شہری نےدانتوں سےگاڑیاں کھینچ کردوگینیزورلڈریکاڈاپنےنام کرلئے۔
تفصیلات کےمطابق 34 سالہ ڈمیٹرو ہرونسکی جوکہ یوکرین کےشہری ہے،ڈمیٹروہرونسکی نے پہلے ریکارڈ کیلئے دانتوں سے چھ گاڑیاں مع ڈرائیورز کھینچیں جن کا کل وزن7603 کلو تھا۔کھینچی جانے والی گاڑیاں نیوٹرل تھیں لیکن گاڑیوں میں ڈرائیورزکواس لئےبٹھایاگیاکہ گاڑیوں کی سیدھ برقراررکھی جاسکے۔
دوسرے ریکارڈ کیلئے ڈمیٹرو ہرونسکی نے دانتوں سے گاڑی کھینچ کر کم وقت میں30 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی کوشش کی اور15.63 سیکنڈ میں1040 کلو وزنی ٹیکسی مطلوبہ فاصلے تک کھینچی۔
اس سے قبل ڈمیٹرو نے 2022 میں گلے 32 ہزار 499 کلو وزنی ٹرین کھینچ کر ریکارڈ بنایا تھا۔