ایک نیوز :رواں مالی سال کےلیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانےکی آخری تاریخ آج 30 ستمبر رکھی تھی۔ذرائع کے مطابق 19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کیے ہیں۔
اب ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔19 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیے، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر کی گئی۔