پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، روانگی کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، روانگی کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
کیپشن: Pakistan cricket team's tour to New Zealand, the departure schedule has been announced(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانگی کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کل ہی رات کو روانہ ہوجائے گی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ساتواں اور آخری میچ کھیلنے کے فوری بعد قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی اور براستہ دبئی سے سڈنی جائے گی۔ پاکستان ٹیم سڈنی سے آکلینڈ اور پھر کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ 

بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگی۔ جہاں پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کیخلاف کھیلا جائے گا اور اس سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو ہوگا۔ 

اس کے فوری بعد قومی کرکٹ ٹیم 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔ یہاں 17 اور 19 اکتوبر کو پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے۔

اسی طرح بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی گروپس کی شکل میں پاکستان سے روانہ ہوں گے، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ کھلاڑی پاکستان سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔